دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے انٹرنیشنلز میںنئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق نوجوان فاسٹ بالر حسن علی پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں ، بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلےجبکہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر آ گے ہیں۔ ویرات کوہلی کا پہلا نمبر، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے،روہت شرما چوتھے، بابر اعظم پانچویں، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک چھٹے، انگلینڈ کے جو روٹ ساتویں، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی نوویں اور جنوبی افریقہ ہی کے ہاشم آملہ دسویں نمبر پر آگے ہیں۔