راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے نئے سفیر اصحان مصطفی نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک نے تعلق مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ترک سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔