جنرل قمر باجوہ سے یورپی یونین ملٹری کیمٹی کے چیئر مین کی ملاقات ،پاک فوج کی زبردست تعریف

0
178


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیا ل کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔جی ایچ کیو کے دورے پر آئے ہوئے جنرل مخائل کوستاراکوس نے د ہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکوسراہا۔