کویت( ڈیلی حروف آن لائن) مسلم لیگ ن کویت کے نائب صدر بشیر احمد علی کے جواں سال صاحبزادے فیصل بشیر کی میت منگل کی صبح 4 بجے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے گی جہاں سے اسے ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں ان کے آبائی قبرستان لایا جائے گا۔فیصل بشیر کو انکے داد ٹھیکےدار ا حاجی علی محمد کھوکھر کے قدموں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ اس سے پہلے فیصل بشیر کی نماز جنازہ پیر کو کویت کے صباح ہسپتال میں ادا کی گئی۔ جس میں کویت میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یاد رہےکہ فیصل بشیر کو جمعہ کے روز تیز رفتار کویتی شہری نے کار کی ٹکر مار دی جس کی نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ فیصل بشیر روز نامہ حروف اور ڈیلی حروف ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر طاہر ندیم کھوکھرکے بھتیجے ، ایڈیٹر حافظ محمد حماد طاہر اور مینیجنگ ایڈیٹر سہیل انجم گل کی کزن تھے۔