کروڑوں کی کرپشن کا الزام ،لیگی سابق صوبائی وزیر گرفتار

0
148


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے کرپشن کے الزامات میں سابق صوبائی وزیر اور لیگی ایم پی اے میر اظہار حسین کھوسہ کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ پر28کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب بلوچستان نے کارروائی کرکے رکن صوبائی اسمبلی کو حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔