اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ ا اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ایک اور افسوسناک فیصلہ آگیا ہے ۔جس پر عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں۔ جیسے سپریم کورٹ ان کے تابع ہو۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ کے قائد اور رھبر ہےں۔اور پارٹی کی صدارت کے محتاج نہیں ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس فیصلے کے خلاف تمام قانونی آپشن استعمال کرے گی ۔