جلد ہی سکول کا دورہ کر کے خود صورتحال معلوم کرونگا: ڈائر یکٹر سپیشل ایجوکیشن پنجاب فاضل چیمہ

0
182

لاہور (سپیشل رپورٹر)محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ڈائر یکٹر فاضل چیمہ نے ”روزنامہ حروف“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ سن رائزانسٹی ٹیوٹ فار بلا ئنڈز کا انہوں نے پندرہ بیس دن پہلے دورہ کیا تھا۔ مگر انہیں متذکرہ صورت حال سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ ڈائریکٹرسپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ وہ جلد ہی خود سکول مذکورہ دورہ کریں گے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے بھی صورتحال معلوم کریں گے۔