دبئی(ڈیلی حروف آن لائن) دبئی کی ایک فوجی عدالت نے دبئی حکومت کو برا بھلا کہنے میں ملوث ایک شخص کو 3 ماہ قید اور5 ملین درہم (ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر) جرمانہ کی سزا سنادی۔عرب ٹی وی کے مطابق دبئی میں مقیم ایک غیر ملکی نے ای میل کے ذریعے ایک سرکاری ادارے پر تنقید کی اور گالم گلوچ کی ہے۔پراسیکیوٹرجنرل نے ملزم کے خلاف پیش کردہ فردم جرم میں انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت ای میل کو ریاست کی توہین کے لیے استعمال کرنے کا الزام عا ئد کیا اورسائبر جرائم کے اراتکاب اور گالیاں دینے پر ملزم کو سخت ترین سزا کی سفارش کی گئی ہے۔