چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈاکٹر ثمر مبارک کو دی گئی تمام رقوم کا نوٹس لے لیا

0
153


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اٹیمی سائنسدان ڈاکٹرثمر مبارک کودیگرمنصوبوں کیلئے دی گئی رقم کابھی نوٹس لے لیا اور حکومت سے 15 روز میں تفصیلات طلب کر لی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کے دوران پوچھا کہ ڈاکٹر ثمر مبارک کہاں ہیں؟عدالت کو ان سے بہت سی رپورٹس لینی ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا مقصد ہسپتالوں میں سستاسٹنٹ فراہم کرنا ہے ۔بنگلادیش اوربھارت نے بھی سٹنٹ کی قیمت مقرر کردی ہے۔پاکستان میں بھی ایساہی ہوگا۔