لاہور (روزنامہ حروف آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب کے سفاک قاتل محمد عمران کے مبینہ بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے معروف صحافی کے انکشافات پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، وزیر اعلیٰ نے پنجاب نے سٹیٹ بنک اور ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میںڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے زینب کے قاتل کے بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل عمران علی کے کئی اکاﺅنٹس ہیں اور ان کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی کی گئی ہے۔ ان الزمات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی ہے۔ اس ٹیم میں سٹیٹ بینک کے سینئر عہدیداران اور ڈی جی فرانزک سائنس لیبارٹری شامل ہیں۔