ممبئی ( ویب ڈیسک) 3 دنوں میں73 کروڑ روپے کمانے والی فلم باغی 2 کی اداکارہ دیشا پٹانی نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ جب وہ ممبئی آئی تواس کے پاس صرف پانچ سو روپے تھے۔ بہت سے فلم سازوں نے مجھے رد کر د یاکئی بار مجھے بغیر وجہ بتائے فلم سے نکال دیا جاتا۔ دیشا پٹانی نے کہا کہ مجھے اپنی جگہ بنانے کے لیئے بہت محنت کرنا پڑی۔ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے کہ میں گھر کا کرایہ بھی دے سکوں۔