گوجرانوالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی موت کو خود کشی قرار دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کرنے والی ٹیم نے سہیل ٹیپو کی موت کو قتل کی بجائے خود کشی قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ سہیل ٹیپو کی لاش انکے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکی پائی گئی تھی۔ جس پر لواحقین کا شبہ تھا کہ سہیل ٹیپو نے خود کشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔