پیر طریقت ،الحاج سید محمد اسلم اشرفی قادری اور علامہ قاری ناصر عباس اشرفی قادری کی وفد کے ہمراہ روزنامہ حروف کے دفاتر آمد

0
394


لاہور (حافظ محمد حماد طاہر قادری) پیر طریقت راہبر شریعت ،الحاج سید محمد اسلم اشرفی قادری، خلیفہ مجاز سلسلہ اشرفیہ قادریہ چشتیہ، خانقاہ زاویة النعیم لاہور پنجاب اور سرمایہ اہلسنت ،مقرر شیریں زبان ، علامہ قاری ناصر عباس اشرفی قادری، خطیب جامع مسجد شانِ محمدیہ گرین ٹاﺅن لاہور نے روزنامہ حروف، News & Views Network Online dailyharoof.com اور IMSEO Club & Tarinings کے دفاتر کا دورہ کیا ۔ روزنامہ حروف کے چیف ایڈیٹر طاہر محمود ندیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ محمد حماد طاہر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر محمدادریس فاروق، سہیل الیاس چودھری ،محمد نفیس طاہر، سلمان ارشد، عادل مختار ،علی رضا شاکر،اظہر رحیم ، علی رضا بھی موجود تھے۔معزز مہمانوں نے دفاتر کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی جبکہ چیف ایڈیٹر نے انہیں میڈیا پروڈکشن اور کمپیوٹر کے جدید تربیتی کورسز کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بعد ازیںدفاتر میں خوبصورت محفل میلادمصطفےٰﷺ منعقد کی گئی جس میں آقائے دو جہاں ،شفیع معظم ،نبی مکرم ،رحمت اللعالمینﷺ کے حضور گلہا ئے عقیدت پیش کئے گئے ۔ علامہ قاری ناصر عباس اشرفی قادری نے دلنشین انداز میں مسلمان اور محبت رسول ﷺ کے تقاضے کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا ۔آخر میں پیر طریقت الحاج سید محمد اسلم اشرفی قادری نے ادارے کی کامیابی ، ترقی اور ملک وقوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔