اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قوال امجد فرید صابری سمیت 62 افراد کے قتل میں ملوث 10 دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سزا ﺅں کی توثیق کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشتگرد پشاور کے ایک ہوٹلکے علاوہ فوج ، پولیس اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔