راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں اعلان کیا گیا ہے کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہیں، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی مہم میں حاصل ہونے والے فوائد کو مزید مربوط بناتے ہوئے پاکستان اور خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جائے گا۔