راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی پر گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے وادی نیلم میں اگلے مورچوں کے دورے کے دوران جوانوں کے جذبے ا ور آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔بیان کے مطابق کور کمانڈر نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے اس لئے پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزیوں کاموثرجواب دیے گی۔