لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے چنیوٹ میں قیمتی معدنیات کے ذخائر قواعد کے برعکس ٹھیکے پر دینے کے معاملے کی انکوائری ختم کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ڈایکٹر جنرل نیب لاہور کو ٹھیکے کی ماضی میں تحقیقات ختم کرنے کے ذمہ دار افراد کا تعین کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔نیب کے اعلامیہ کے مطابق چیئر مین نے کہا کہ ٹھیکے کی تحقیقات ختم کرنے کے ذمہ دار افراد اب بچ نہیں پائیں گے ۔قانون اپنا راستہ خود بنائے گا