ججز کو کوئی نکال نہیں سکتا ،چیف جسٹس کا بڑا اعلان آگیا

0
236


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو کوئی نہیں نکال سکتا ۔چیف جسٹس نے کہا سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ عدلیہ کی تضحیک پر آرٹیکل 204 کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر بینچ کے رکن جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کوئی بھی شخص اس ملک کوتباہ نہیں کر سکتا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کی ریڑھ کی ہڈی بنیں گے اس لئے ہم اور قوم پریشان نہیںہیں۔ ریاست کے ستون کی بنیادعدلیہ ہے، اور اس کی تضحیک پر آرٹیکل 204 کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔ جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیے کہ پاکستان جاگ رہاہے، یہ بہت چھوٹی سی بات ہے پوری قوم پربھرم ہے۔ ہم ایسی باتوں کوجانے دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کوئی بھی شخص اس ملک کوتباہ نہیں کر سکتا، پاکستان میں جمہوریت ابھی جوان ہے۔