اسلام آباد(ڈیلی حروف آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی کے اور آر پی او سے 24گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی صدر کے بھتیجے مجاہد آفریدی نے عاصمہ کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ملزم واقعہ کے بعد دبئی فرار ہو گیا۔جس پر چیف جسٹس نے فوری نوٹس لے لیا ۔