کیا ہم اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ اپنی بچیوں کی حفاظت نہیں بھی کرسکتے؟:چیف جسٹس ثاقب نثار

0
209


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا ہم اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ اپنی بچیوں کی حفاظت بھی نہیں کرسکتے؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ ریمارکس عاصمہ رانی قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران دیئے۔ کیس کی سماعت کے دوران قتل کے مبینہ ملزم کے چچا آفتاب عالم کو بھی عدالت میں پیش کردیاگیا،سپریم کورٹ نے آفتاب عالم کوملزم کوبھی باہرسے لانے کاحکم دے دیا،آئی جی خیبر پختونخوا کی کسی قسم کا سیاسی دباﺅ قبول نہ کرنے کی یقینی دہانی پر سماعت غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی گئی۔