کیا کسی چور کو پارٹی سربراہ بنایا جا سکتا ہے؟چیف جسٹس

0
262


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے الیکشن ایکٹ 2017 کےخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بندہ جو چوری کرتے پکڑا گیا ،کیاوہ پارٹی سربرہ بن سکتا ہے، کیا کسی چور کو پارٹی سربراہ بنایا جا سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ن لیگ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ کے فارم طلب کر لئے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہمیں بتائیں سینیٹ کیلئے پارٹی ٹکٹ کس نے جاری کئے؟۔