صحت مند رہنا ہے تو چاول مت کھائےں،چاول کھانا کو دل چاہے تو چار چیزیں ساتھ استعمال کر لیں۔۔۔نیوٹریشن ریسرچ سینٹر

0
398

لاہور (روزنامہ حروف آن لائن) صحت مند رہنا ہے تو چاول مت کھائےں۔ چاول انسانی بدن سے آئیوڈین کھینچ لیتے ہیں جس کی وجہ سے انسانی اجسام کو مطلوبہ آئیوڈین بھی فراہم نہیں ہوتی جو معدہ، گردہ اور مثانے میں پتھریوں کے پیدا ہونے سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔نیوٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق مونگ کی دال ، کالے چنے کاشوربہ اور مچھلی آئیوڈین پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں اس لئے اگر ان اشیاءکے ساتھ چاول کھائے جائےں تو آئیوڈین کی کمی نہیں ہوگی۔ اور صحت برقرار رہے گی۔نیوٹریشن ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی کھچڑی ، دال مونگ کے سالن ، کالے چنے کے شوربے اور مچھلی کے ساتھ چاول کھانے سے جسم کو کو ئی نقصان نہیں ہوتا۔