لاہور(ڈیلی حروف آن لائن )پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلڈ مون 151سال بعد ہوا۔سپر بلڈ مون کی روشنی سرخی مائل نارنجی تھی ۔ سپر بلڈ مون چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن تھا جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد الرشید کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن دوپہر 3 بج کر51 منٹ پرشروع ہوا۔ کراچی میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ 6 بج کر 10 منٹ جبکہ اسلام آباد میں 5 بج کر32 منٹپر کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں مکمل چاند گرہن 5 بج کر 52 منٹ سے شروع ہو کر7 بج کر 8 منٹ تک جاری رہا ۔ پاکستان میں جب چاند طلوع ہوا تو اس میں گرہن لگا ہوا تھا