اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو شیخ اختر حسین کے خلاف جاری انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ نیب دو فروری 2018کو ریٹائرڈ ہونے والے ڈریپ کے سابق چیف ایگزیکٹو اسلم افغانی کی تعیناتی کی بھی انکوائری کررہا ہے جن کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کا مالک ہونے کے باوجود قواعد و ضوابط کے خلاف سرکاری عہدے پر تعینات کیا گیا۔