اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مری میں نواز شریف کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے10یا 11 اراکین موجود تھے۔