گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے بین الاقوامی گوادر ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔افتتاح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ نوازشریف کا خواب تھا جو آنے والی نسلوں کےلئے چین کا تحفہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر ایکسپو حکومت کا بہت بڑا قدم ہے، گوادرپورٹ، فری زون، ایسٹ وے ،ایکسپریس وے حقیقت بن چکے ہیں ، وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان حکومت کومواصلات کی ترقی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کرنی چاہیے ، وفاقی حکومت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرےگی، علاقائی ترقی بلوچستان حکومت اور قیادت کی ذمے داری ہے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اگر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کی حکومت واپس آئی تو یہ منصوبے جاری رہیں گے۔