شہید بی بی نے ہی 5فروری کو یوم کشمیر قرار دیا تھا ،ہم اقتدار میں آکر کشمیر کمیٹی کو پھر فعال بنائےں گے:بلاول بھٹو

0
259


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ۔اقوام متحدہ مقبوضہ خطے میں عوام کے خلاف کیمیائی اسلحہ اور پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کرے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میںبلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی بینظیر بھٹو نے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 5 فروری کو یوم کشمیر قرار دیاتھا بی بی شہید نے ہی پہلی بار پارلیمانی کشمیر کمیٹی قائم کی۔بلاول بھٹو نے کہا شہید بھٹو اور شہید بی بی کی طرح مسئلہ کشمیر کے لیئے ہمارا عزم اٹل ہے،انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر کشمیر کمیٹی کو فعال اور سرگرم بنائے گی۔