ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں سال 2017 کے دوران شرح پیدائش میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی محکمہ شماریات نے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاکہ یہ گزشتہ 10 برس کے دوران کی کم ترین شرح پیدائش تھی۔محکمے کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے تحت گزشتہ برس19 لاکھ بچے پیدا ہوئے اور یہ تعداد 2016 کے مقابلے میں 2 لاکھ کم تھی جبکہ روس میں یہ تعداد 2007 کے بعد کسی ایک سال میں پیدا ہونے والے بچوں کی کم ترین تعداد ہے۔واضح رہے کہ 2007 میں16 لاکھ بچے پیدا ہوئے تھے جبکہ شرح پیدائش میں کمی کی وجہ ایسی خواتین کی تعداد میں کمی کو بتایا گیا ہے جو بچے پیدا کرنے کی عمر میں ہوں۔