لاہور(ہیلتھ رپورٹر)الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پنجاب یونٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور نے بی او ایم (بورڈ آف مینجمنٹ)کے اجلاس مورخہ 7-11-17کے فیصلوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ایم ایس /سیکرٹری بی او ایم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام ایک درخواست میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پنجاب کے یونٹ پی آئی سی کے جنرل سیکرٹری محمد جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے مطابق نومبر 2017ءکو بی او ایم کے اجلاس کے فیصلوں کی کاپی درکار ہے۔ درخواست میں فیصلوں کی نقل کے ہمراہ 9دسمبر 2017ءکو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی نقل بھی طلب کی گئی ہے۔