لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کو ایک اور کامیابی مل گئی ۔تحریک انصاف (انصاف گروپ)کے سربراہ فاروق ملک نے عائشہ گلالئی کے ساتھ مل کر جاگیرداروں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ، دونوں رہنماﺅں کی فون پر بات ہوئی ۔جس میں فاروق ملک نے عائشہ گلالئی کو بہاولپور آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔