اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیاکہ عطاالحق قاسمی کو دی گئی دو سالہ مراعات کا آڈٹ کیا جائے، آڈیٹر حضرات پیرتک بتائیں آڈٹ رپورٹ کب تک مکمل ہوگی۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد سے پوچھا کیا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کا تقرر کس قانون کے تحت ہوا، کیا سرکاری کام زبانی حکم پر ہوتے ہیں، بیورو کریٹس کو کچھ کہیں تو ہڑتال کرتے ہیں، حالت یہ ہے اتنے بڑے بیوروکریٹ کو قانون کا پتہ نہیں۔