لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے بارے میں ایک نجی ٹی وی کے انکشاف کیا ہے کہ عاطف اسلم نے اپنی منگیتر کو 2کروڑ کی گاڑی تحفہ کے طور پر پیش کی تھی ۔رپورٹ کے مطابق بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے پسند کی شادی کی ہے جبکہ سارہ بھروانہ جب کنیئرڈ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھیں تو اس وقت گلوکار روزانہ کی بنیاد پر سارہ کو ملنے کالج جایا کرتے تھے۔سارہ کی کلاس فیلو نے اس راز سے پردہ اٹھایا ۔