ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) 6ارب ڈالر ادا کرنے کے باوجود سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کو رہائی نہ مل سکی اور وہ بدستور گھر میں نظر بند ہیں اس انکشاف برطانیوی اخبار نے کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال کو اپنے بیرون ملک اثاثوں تک بھی رسائی نہیں دی گئی ۔اس سے پہلے اطلاعات آئی تھی کہ شہزادے ولید کو 6ارب ڈالر کی ادائیگی پر رہا کر دیا گیا ہے