احسن اقبال نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو معاف کردیا

0
244


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ورکرز کنونشن کے دوران جوتا پھینکنے والے شخص کے خلاف پولیس کو قانونی کارروائی کرنے سے روک دیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے اجتماع سے وفاقی وزیر کی طرف جوتا پھینک دیا جو کہ احسن اقبال کو تو نہ لگا لیکن ان کے پیچھے کھڑے ایک شخص سے جا ٹکرایا جس کے بعد ہال میں کھلبلی مچ گئی اور پولیس نے فوری اس شخص کی شناخت کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا جس کی شناخت بلال حارث کے نام سے ہوئی ہے تاہم احسن اقبال نے پولیس کو نوجوان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے روک دیا اور اسے چھوڑنے کی ہدایات دیں جس پر پولیس نے نوجوان کو رہا کر دیا۔