لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے حالیہ ڈرون حملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویزبٹ نے جمع کرائی۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پرامریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان کاامریکا سے اپنی سر زمین پر کارروائی کا کوئی معاہدہ نہیں، اس حملے کی وجہ سے پاکستانی قوم میں تشویش پائی جارہی ہے۔اس قرارداد میںحکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگرامریکا ہماری سرزمین پر حملے کیلئے ڈرون چلائے تو اسے گرا دیا جائے۔