8سال بیت گئے پنجاب الائیڈ ہیلتھ کونسل قائم نہ ہو سکی : ناصر الدین

0
450

 

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ناصر الدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب الائیڈ ہیلتھ پروفیشلز کونسل کا قیام جلد عمل میں لایا جائے ، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 24نومبر 2011ءکو حکومت پنجاب محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدآمد آج تک نہیں ہوسکا ۔ناصر الدین نے ”روزنامہ حروف“ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز 21ٹیکنالوجسٹ شعبہ جات میں اپنی سروسز مہیا کرتے ہیں مگر ان کے بہترین اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کےلئے ابھی تک کونسل کا قیام عمل نہیں لایا گیا۔انہوں نے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ سالوں پرانے نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔