مچھلی مارکیٹ میں تین خود کش دھماکے ،19افراد جاں بحق ،70زخمی

0
217


لاگوس (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی مشرقی نائیجیریا کی مچھلی مارکیٹ میں تین خود کش حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملے نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست بورنو کے علاقے کونڈوگا میں کیے گئے۔نائیجیرین حکام کے مطابق حملوں میں 70 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 22 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔