جدہ میں 13کم سن بچوں سے زیادتی کرنے والے میانمار کے شہری کو 1500کوڑوں ،قیداور ملک سے نکال دینے کی سزا

0
200


جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہرجدہ میںایک لڑکی سمیت 13کم سن بچوں سے زیادتی کے ملزم میانمار کے شہری کو 1500کوڑوں ، قید اور ملک بدری کی سزا سنادی۔ سفاک مجرم کو شراب پینے پر مزید 80 کوڑے لگائے جائیں گے۔مجرم جدہ کے متعدد محلوں میں غیر ملکی بچوںکو چاول، چینی ، گوشت وغیرہ سمیت دیگر اشیاءنے بہلا پھسلا کر جبکہ سعودی بچوں کو مفت کھلونے اور سائیکلیں کا جھانسا دے کر ان سے زیادتی کرتا رہا۔