Bilawal - پی ٹی آئی قاتلوں اور دہشتگردوں کو تحفظ دے رہی ہے، بلاول بھٹو نے بڑا الزام لگا دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کے پی کے حکومت کی عاصمہ کے قاتل کی سرپرستی کر رہی ہے کیوں کہ عاصمہ کا قاتل حکومت کی سرپرستی کے بغیر فرار نہیں ہوسکتا تھا۔