لاہور (روزنامہ حروف آن لائن)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر)مقصود احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اس سے پہلے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاﺅس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمد سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔سیکرٹری آئی اینڈ سی پنجاب سارہ اسلم نے اس موقع پر چیئر مین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تقرر کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔اس تقریب میں سیکرٹری سروسز پنجاب فرحان عزیز خواجہ، سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب صائمہ سعید کے علاوہ ممبرز پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔ قبل ازیں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ملاقات کی۔