dipika - پدماوت“نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ،بھارتی انتہاءپسندوں کی ایک نہ چلی ، پہلے روز 12کروڑ کا بزنس
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی فلمی دنیا بالی وڈ کی متنازع ترین فلم ’پدماوت‘ کو بالآخر نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔جس کے بعد پہلے روز اس فلم نے 12کروڑ کا کاروبار کیا جبکہ دوسرے روز 20کروڑ کا کاروبار ہونے کی امید ہے ذرائع کے مطابق فلم کی کامیابی کے باوجود بھارتی انتہاءپسندوں کا غصہ کم نہیں ہوا راجپوتوں کی تنظیم کرنی سینا اس فلم کو اپنی رانی پدماوتی کی توہین قرار دے کر اس کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج کر رہی ہے۔ پدماوت اپنی کامیابی کے جھنڈے بھارت کے ہر شہر میں گاڑ رہی ہے