اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا جہاز ترقی کی طرف پرواز کرنے کے لئے تیار ہے اگرپائلٹ تبدیل ہواتو پرواز متاثر ہو سکتی ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا زور دار بیان ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ چوہدری نثارکااحترام کرتاہوں یہ ان پرہے و ہ کس سے اختلاف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق محتاط ہیں کسی طورغفلت نہیں کرسکتے،کسی ایسے شخص کوویزانہیں دینگے جوپاکستان کی سلامتی کیلیے خطرہ ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے پا کستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی دوست ملک کا پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ سی پیک کے تحت مغربی روٹ کےلئے زمینوں کی خریداری کےلئے ہدایت کردی ہے جبکہ ایم ایل ون کا سنگ بنیاد اگلے دو تین ماہ میں رکھ دیا جائے گا، جس پر8 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔