اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کےلئے شیخ رشید کی دی گئی درخواست مسترد کردی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ عدالت نہیں سمجھتی کہ ایل این جی کامعاملہ 184 (3) کے ضمن میں آتا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اگر ایل این جی کی خرید وفروخت سے متعلق شکایت ہے تو نیب کے پاس جائیں۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ نیب چاہے تو متعلقہ افراد کو طلب بھی کرسکتا ہے۔