لاہور(روزنامہ حروفآن لائن)نواز شریف اور مریم نواز کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما عبد العلیم خان اور ق لیگ کے مونس الہی کی بھی باری آگئی نجی ٹی کے مطابق نیب نے آف شور کمپنیز کیسز میںدونوں کو 29اور30جنوری کو طلب کر لیا۔نجی چینل کے ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں 29جنوری بروز پیر صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔نیب نے مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی مونس الہی کو 30 جنوری کو بروز منگل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے انہیں آف شور کمپنی کا ریکارڈ بھی ساتھ لینے کا کہا گیا ہے۔