meera 2 - میرا کا نکاح میں نے خود پڑھایا،نکاح خواں کے عدالت میں بیاں سے میرا کو بڑا جھٹکا

 

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا کا نکاح میں نے خود پڑھایا ۔نکاح خواں کا عدالت میں بیا ن ، اداکارہ میرا کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔نکاح خواں حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ میرا کا نکاح تاجر عتیق الرحمن سے انہوں نے خود گواہوں کی موجودگی میں اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا تھا۔ یاد رہے کہ فیملی عدالت میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ میرا نے دعوی کیا تھا کہ وہ غیر شادی شدہ ہے جبکہ عتیق الرحمن کا دعوی ہے کہ میرا اس کی بیوی ہے۔