sitara - جان دے دوں گی صلح نہیں کروں گی، ستارہ بیگ
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ ستارہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس سے زیادتی کے ملزمان اس پر صلح کے لیے دباﺅ ڈال رہے ہیں اورسنگین نتایئج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ میں اپنی جان تو دے سکتی ہوں مگر زیادتی کرنے والے کسی ملزم سے صلح نہیں کروں گی۔ ستارہ بیگ نے اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 افراد کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔