لاہور (ہیلتھ رپورٹر)الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ناصر الدین نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز محکمہ صحت پنجاب کی ترقی کےلئے بی ایس17 تا 20کی 1485سیٹوں کی منظوری دینے پر ارکان کو مبارکباد دی ہے۔ روزنامہ” حروف “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر الدین نے اس امر کا اظہار کیا کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کاوشوں اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشلز کی محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے بتایا کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنالوجسٹ (بی ایس 17) کےلئے 743 سینئر ٹیکنا لوجسٹ (بی ایس 18)کےلئے 504 ایڈیشنل پرنسپل ٹیکنالوجسٹ (بی ایس19) کےلئے 223 جبکہ پرنسپل ٹیکنالوجسٹ (بی ایس20) کےلئے 15 سیٹوں کی منظوری دی گئی ۔