واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق کے سروے میںصدر ٹرمپ کو بدترین صدر قرار دیا گیاہے پریزیڈنٹ ایگزیکٹو پولیٹکس پریزیڈنشل گریٹنیس سروے2018 میں ابراہم لنکن ملک کے بہترین صدر قرار دیے گئے ہیں جب کہ سابق صدر باراک اوباما 10 بہترین صدور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ہر چار سال بعد ہونے والے سروے میں ابراہم لنکن بدستور پہلی، جارج واشنگٹن دوسری اور روز ویلٹ تیسری پوزیشن پر رہے جب کہ باراک اوباما نے 10 درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ سروے میں امریکن پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور سیاست پر گرفت رکھنے والے نامور افراد نے حصہ لیا۔